برطانیہ نے پہلی مرتبہ یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کی، اصلاحات کا ظاہر کیا عزم

برطانیہ نے پہلی مرتبہ یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کی، اصلاحات کا ظاہر کیا عزم

برطانیہ نے پہلی مرتبہ یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کی، اصلاحات کا ظاہر کیا عزم

برطانوی حکومت کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے برطانیہ کی پالیسی دستاویز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بارے میں بات کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • London
  • Share this:
    برطانوی حکومت نے پیر کو پارلیمنٹ میں پیش دفاع اور خارجہ پالیسی کی جائزہ رپورٹ ’انٹیگریٹیڈ ریویو ریفریش 2023‘ میں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل (یو این ایس سی) میں ہندوستان کو مستقل رکنیت دینے اور یو این ایس سی میں اصلاحات کی وکالت کی ہے۔ یہ برطانوی حکومت کی جانب سے ہندوستان کو سیکورٹی کونسل میں جگہ دینے کی حمایت کرنے کی پہلی   بڑی کوشش ہے۔ برطانوی ویزراعظم رشی سونک کے خارجہ معاملات کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔

    'انٹیگریٹڈ ریویو ریفریش 2023: رسپانڈنگ ٹو اے مور کنٹیسٹیڈ اینڈ وولیٹائل ورلڈ‘2021 ریویو (آئی آر 2021) سے آگے کی بات کرتی ہے۔ آئی آر 2021 میں، ہند-بحرالکاہل کی طرف نام نہاد جھکاؤ دکھایا گیا تھا۔ حکومت اب مانتی ہے کہ ہند-بحرالکاہل اب محض جھکاو نہیں، بلکہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل ستون ہے اور برطانیہ ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی سمت کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    رپورٹ میں آئی آر-2021 سے آگے بڑھتے ہوئے ہند بحرالکاہل علاقے میں جاری طاقتور جدوجہد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کے اصلاحات کی حمایت کرے گی اور برازیل، ہندوستان، جاپان اور جرمنی کا مستقل رکن کے طور پر استقبال کرے گی۔

    ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا کہ یہ ایک اہم پالیسی میں پیشرفت نشان زدہ کرتا ہے، ٹھیک ویسے ہی جس طرح انٹیگریٹڈ ریویو ریفریش 2023 (آئی آر 2023) برطانیہ کے خارجہ سیکرٹری جیمز کلیورلی نے ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان کو چین کی نیند نہیں لینے دے گا تحریک طالبان، بتایا کیا ہے اس کا اصلی مقصد

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرامریکی رکن پارلیمنٹ نے اٹھائے سوال،کہی یہ بڑی بات

    برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے ترجمان برائے خارجہ امور نے ڈاؤننگ اسٹریٹ بریفنگ میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے برطانیہ کی پالیسی دستاویز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بارے میں بات کی ہے۔ پہلی بار ہم نے یہ بات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی ہے کہ ہم یو این ایس سی اصلاحات کی حمایت کریں گے۔ یہ برطانیہ کے موقف میں تبدیلی ہے۔ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم مستقل افریقی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: