ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ مودی کے سامنے اٹھایا جائے: برطانوی ارکان پارلیمنٹ

لندن۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہندوستان میں مبینہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یہ معاملہ ہندوستانی وزیراعظم مودی کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2015 12:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ مودی کے سامنے اٹھایا جائے: برطانوی ارکان پارلیمنٹ
لندن۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہندوستان میں مبینہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یہ معاملہ ہندوستانی وزیراعظم مودی کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لندن۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہندوستان میں مبینہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یہ معاملہ ہندوستانی وزیراعظم مودی کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحریک کا آغاز لیبر پارٹی کے رکن کننگھم نے جولائی میں کیا تھا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے تحریک میں شمولیت اور اس کی حمایت میں دستخط بھی کردئے ہیں۔ لیبر لیڈر رجیریمی کاربین اور ایس این پی کے ایلکس سالمنڈ بھی تحریک کے حامی ہیں۔


واضح رہے کہ نریندر مودی کو آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کرنا ہے۔ تحریک میں ہندوستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور گرین پیس کی ہندوستانی کارکن پریاپلئی کے برطانیہ آنے پر پابندی کی مذمت کی گئی ہے۔ تحریک میں دستاویزی فلم’انڈیاز ڈاٹر‘ کی ہندوستان میں نمائش پر پابندی اور برطانیہ میں یہ فلم دکھانے سے روکنے کی ہندوستانی حکام کی کوششوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

First published: Oct 24, 2015 12:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading