ہوم » نیوز » عالمی منظر

تھریسا مئے نے عمران خان پردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا

پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 04, 2019 11:38 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تھریسا مئے نے عمران خان پردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے: فائل فوٹو۔ فوٹو رائٹرز۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ان سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیر اعظم مئے نے دہشت گردی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کی حمایت میں سبھی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس حملے میں نیم فوجی دستے کے 40 سے زائد جوان شہید ہو گئے تھے۔ ہندوستان نے اس واقعہ کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے بالاكوٹ (پاکستان) میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہوائی کارروائی کی جس میں بڑی تعداد میں جیش محمد کے دہشت گرد مارے گئے۔


پاکستان کنٹرول لائن کے نزدیک بلا اشتعال مورٹار اور چھوٹے ہتھیاروں  سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

First published: Mar 04, 2019 11:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading