உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برطانیہ کی ملکہ ایلزابیتھ دوم کا انتقال، پرنس چارلس ہوں گے نئے بادشاہ

    برطانیہ کی ملکہ ایلزابیتھ دوم کا انتقال، پرنس چارلس ہوں گے نئے بادشاہ (AP)

    برطانیہ کی ملکہ ایلزابیتھ دوم کا انتقال، پرنس چارلس ہوں گے نئے بادشاہ (AP)

    Britain's Queen Elizabeth II Passes Away: برطانیہ سے بری خبر سامنے آرہی ہے ۔ کوئن ایلزابیتھ 2 کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ 96 سال کی تھیں ۔ بکنگھم پیلیس نے بیان جاری کرکے یہ بات بتائی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indialondonlondonlondonlondonlondonlondon
    • Share this:
      لندن : برطانیہ کی کوئن ایلزابیتھ 2 کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ 96 سال کی تھیں ۔ ملکہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھیں ۔ جمعرات کو ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ بکنگھم پیلیس نے بیان جاری کرکے بتایا کہ کوئن ایلزابیتھ اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔ اس کا باضابطہ اعلان دیر رات تقریبا گیارہ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) کیا گیا ۔ کوئن ایلزابیتھ دوم کی موت کے بعد ان کے بیٹے اور پرنس چارلس کو برطانیہ کا راجا اعلان کردیا گیا ہے ۔ غم کی اس گھڑی میں پورا شاہی کنبہ ایک ساتھ اسکاٹ لینڈ میں ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کون تھیں کوئن ایلزابیتھ دوم، جنہوں نے آج دنیا کو کہا الوداع، جانئے 10 خاص باتیں


      بتادیں کہ ملکہ ایلزابیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کا پچھلے سال ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ پرنس فلپ نے 9 اپریل 2021 کو 99 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا تھا ۔ پرنس فلپ بھی طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔


      وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کوئن ایلزابیتھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمارے وقت کی عظیم شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے ملک اور لوگوں کو متاثر کن قیادت فراہم کی ۔ انہوں نے عوامی زندگی میں وقار اور شائستگی کا مظاہرہ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: زاپوریژیا کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی مشن، نیوکلیئر پلانٹ کےقریب شہریوں کے انخلاء کامطالبہ


       

      فروری میں کورنا سے ہوئی تھیں صحتیاب

      96 سالہ کوئن پچھلے سال اکتوبر سے کئی مرتبہ طبیعت خراب ہونے کے بعد صحتیاب ہوئی تھیں ۔ لیکن اس وجہ سے ان کے چلنے اور کھڑے ہونے میں پریشانی پیدا ہوگئی تھی ۔ پھر اسی سال فروری میں انہیں کورونا ہوگیا تھا۔ اس سے صحتیاب ہونے کے بعد بھی ان کی حالت ٹھیک نہیں ہوپارہی تھی ۔

      رپورٹ کے مطابق مہارانی پچھلے کچھ وقت سے بیمار تھیں ۔ بکنگھم پیلیس کے مطابق ان کو episodic mobility کی پریشانی تھی  ۔ بتادیں کہ اس سال کی شروعات میں انہوں نے اپنی حکمرانی کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: