ہوم » نیوز » عالمی منظر

آسٹریلیا میں برطانوی خاتون کی عصمت دری

سڈنی۔ آسٹریلیا میں دو ماہ پہلے یرغمال بنائی گئی ایک برطانوی خاتون کی عصمت دری اور اس کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2017 01:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسٹریلیا میں برطانوی خاتون کی عصمت دری
علامتی تصویر

سڈنی۔ آسٹریلیا میں دو ماہ پہلے یرغمال بنائی گئی ایک برطانوی خاتون کی عصمت دری اور اس کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے آج بتایا کہ حکام نے کوئنزلینڈ کے برسبین کے ایک چھوٹے سے شہر مٹشیل میں ایک کار کی تلاشی کے دوران متاثرہ برطانوی خاتون کو گزشتہ روز برآمد کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولس نے ایک گاڑی کو روکا جسے ایک خاتون چلا رہی تھی جس کے چہرے پر چوٹ کے نشان تھے اور وہ کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی۔ حکام نے کار کی تحقیقات کی تو اس میں ایک 22 سالہ شخص چھپایا گیا تھا۔


پولیس کا خیال ہے کہ خاتون کے ساتھ دو جنوری اور پانچ مارچ کے درمیان مسلسل مار پیٹ کی گئی۔ خواتین کی اس نوجوان سے کئی ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ پولس نے گرفتار نامعلوم شخص کو عدالت میں کل پیش کیا جہاں اس پر کئی بار جنسی زیادتی کرنے، متاثرہ خاتون کو ستانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔


First published: Mar 07, 2017 01:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading