ہند-پاکستان تقسیم کے دوران 75 سال پہلے ایک دوسرے سے بچھڑ گئے ایک شخص اور اس کی بہن تاریخی کرتاپور کاریڈور میں پھر سے مل گئے۔ دونوں کی یہ ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ممکن ہوپائی ہے۔ یہ معلومات پیر کو میڈیا رپورٹ سے ملی ہے۔
پاکستانی اخبار کی خبر کے مطابق، ہندوستان میں رہنے والی 81 سالہ مہندر کور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں رہنے والے اپنے 78 سالہ بھائی شیخ عبدالعزیز سے کرتاپور کاریڈور میں پھر سے ملیں، جب انہیں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سے پتہ چلا کہ وہ 1947 میں تقسیم کے دوران الگ ہوئے بھائی بہن ہیں۔ عزیز کے افراد خاندان کے ایک رکن عمران شیخ نے کہا کہ تقسیم کے دوران پنجاب کے ہندوستانی حصے سے سردار بھجن سنگھ کا خاندان الگ ہوگیا تھا، جب عزیز پاکستان کے قبضے والے کشمیر چلے گئے تھے، جبکہ ان کے افراد خاندان ہندوستان میں رہ گئے تھے۔ انہوں نے کم عمر میں شادی کرلی تھی، لیکن ہمیشہ اپنے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ پھر سے جڑنے کی تمنا رکھتے تھے۔
تقسیم کے وقت ایک شخص اور اس کی بہن کے الگ ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دونوں خاندانوں کو معلوم ہوا کہ مہندر اور عزیز دراصل بچھڑے ہوئے بھائی بہن ہیں۔ اس کے بعد کور اور عزیز اتوار کو وہیل چیئر پر کرتار پور کوریڈور پہنچے۔ اس دوران خوشی سے پھولے نہیں سما رہے مہندر کور نے بار بار اپنے بھائی کو گلے لگایا اور ان کے ہاتھوں کو چوما اور دونوں خاندان نے ساتھ میں کرتارپور میں گرودوارہ دربار صاحب میں ماتھا ٹیکا۔ انہوں نے اپنے پھر سے ملنے کی علامت کے طور پر تحائف بھی ایک دوسرے کو دئیے۔
بچھڑوں کے دوبارہ ملنے کے بعد کرتاپور انتظامیہ نے دونوں خاندانوں کو پھول کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں بانٹی۔ کرتارپور کاریڈور پاکستان کے پنجاب میں گرودوارہ دربار صاحب کو ہندوستان کے پنجاب ریاست میں گروداس پور ضلع میں ڈیرہ بابا نانک گرودوارے سے جوڑتا ہے۔ چار کلومیٹر طویل یہ کاریڈور دربار صاحب جانے کے لیے ہندوستانی سکھ زائرین کو ویزا فری پہنچ فراہم کرتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔