ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں بہن نے مانگا باپ کی جائیداد میں حصہ تو دو بھائیوں نے بہن کو بری طرح پیٹا اور کر ڈالی شرمناک حرکت

دو بھائیوں نے اپنی بہن کو والد کی جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے پر ہتھوڑے اور ہیلمیٹ سے پیٹا۔ حالانکہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزموں کے ذریعے اپنی بہن کو پٹنے کا ویڈیو وائرل (viral video) ہو رہا ہے۔

  • Share this:

پاکستان سے بیحد ہی دردناک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دو بھائیوں نے اپنی بہن کو والد کی جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے پر ہتھوڑے اور ہیلمیٹ سے پیٹا۔ حالانکہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزموں کے ذریعے اپنی بہن کو پٹنے کا ویڈیو وائرل (viral video) ہو رہا ہے۔ دا نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں عبدالحنان نام کے شخص کے دو بیٹوں آفتاب اور ارشد کو اپنی بہن کی پٹائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور کے امین کالونی سے دونوں بھائیوں و گرفتار کیا ہے۔ کے پی پولیس نے ٹویٹ کیا، پوچھ۔گچھ کرنے پر مشتبہ ملزموں نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنی بہن (مسماح) کو اس کے والد کی جائیداد میں حصہ مانگنے کیلئے پیٹا تھا۔ ویڈیو کلپ میں بھائیوں کو خاتون کو نیچے فرش پر دھکیلتے اور بار بار ہتھوڑے اور ہیلمیٹ سے مارا گیا ہے۔ ایک بھائی کے ذریعے بہن پر ہیلمیٹ پھینکا گیا ہے۔ ویڈیو میں وہ درد سے کراہ رہی ہے۔ اس دوران ایک دیگر خاتون بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اسے گلے سے پکڑ لیا جاتا ہے اور ایک مشتبہ کے ذریعے تشدد طور پر فرش پر دھکیل دیا جاتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کو میڈیکل جانچ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دا نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق جانچ کے بعد بھانا ماری پولیس اسٹیشن میں بھائیوں کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔ بتادیں کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2018 میں پاکستان کو خواتین کیلئے دنیا کا چھٹا سب سے خطرناک ملک بتایا گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 06, 2021 10:48 AM IST