உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسلز کے سلسلہ وار دھماکوں میں زخمی ہوئیں جیٹ ایئر ویز کی خاتون ملازم

    برسلز۔ منگل کی صبح برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں جیٹ ایئر ویز کے دو کیبن عملہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      برسلز۔ منگل کی صبح برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں جیٹ ایئر ویز کے دو کیبن عملہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون ملازم کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے جو جیٹ ایئر ویز کی ہی ان-فلائٹ اٹینڈنٹ ہے۔ ممبئی میں جیٹ ایئر ویز کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر کھڑے اس کے 4 ایربس اے 330 ایئر کرافٹ کو دھماکوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

      برسلز ایئرپورٹ پر یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 8 بجے چیک ان کاؤنٹر کے پاس ہوئے۔ ڈیپارچر ایریا اس وقت دنیا بھر کے مسافروں سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔

      یوروپ میں برسلز جیٹ ایئر ویز کا مرکز ہے۔ ہر دن ممبئی اور دہلی سے دو ایئر کرافٹ برسلز کے لئے پرواز بھرتے ہیں، جو بعد میں نیویارک اور ٹورنٹو بھی جاتے ہیں۔ اسی طرح یہ پروازیں واپس بھی آتی ہیں۔ جیٹ ایئر ویز کی ہندستان، امریکہ اور کینیڈا سے پرواز 7.20 سے 8.30 کے درمیان برسلز پہنچی تھی۔ انہیں صبح 10.15 بجے پرواز کرنا تھی۔
      First published: