ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر حملہ

سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں نے راجدھانی کولمبو کے اطراف میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر حملہ کیا اور پولیس پر مبینہ طور پر غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا

  • Share this:
اب سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر حملہ
روہنگیا مسلمان: رائٹرز۔

کولمبو: ایک طرف جہاں میانمار کے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات اجتماعی نسل کشی کی سطح تک پہنچ گئے ہیں ، وہیں دوسری طرف سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں نے دارالحکومت کے اطراف میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر حملہ کرکے اب وہاں بھی ان کا جینا محال بنادیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شدت پسند بدھ مت پیروکاروں نے راجدھانی کولمبو کے اطراف میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر حملہ کیا اور پولیس پر مبینہ طور پر غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد پولیس نے31 مہاجرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو گرفتار کرکے سری لنکا کے جنوب میں قائم بوسا کیمپ میں منتقل کردیا۔

ادھر میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بحران کو زیر بحث لانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترس اجلاس سے خطاب کریںگے۔یہ اجلاس سات ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، مصر، قازخستان، سینیگال اور سویڈن شامل ہیں۔

First published: Sep 28, 2017 02:21 PM IST