உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلغاریہ میں خاتون صحافی کی عصمت دری کے بعد قتل، پارک میں ملی لاش

    وکٹوریہ مارینووا کی تصویر

    وکٹوریہ مارینووا کی تصویر

    قابل غور ہے کہ 33 سالہ وکٹوریہ مارینووا کی لاش ہفتہ کے روز ایک پارک میں ملی۔

    • Share this:
      بلغاریہ کے روج شہر میں ٹی وی کی صحافی وکٹوریہ مارنووا کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ روج کے علاقائی پراسیکیوٹر جیورجی نے بتایا کہ 33 سالہ وکٹوریہ مارینووا کی لاش ہفتہ کے روز ایک پارک میں ملی۔ سر پر کسی چیز سے حملہ اور دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوئی۔
      بی بی سی نیوز نے پیر کو بتایا کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مقامی ٹیلی ویژن چینل ٹي وي این کے لئے کام کرنے والی محترمہ وکٹوریہ (30) کے قتل سے اس کے کام کا تعلق تھا یا نہیں۔ اس سلسلے میں پولیس ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

      اس سلسلہ میں ایک مقامی پراسیکیوٹر جارجيوو نے کہا’’محترمہ وکٹوریہ کے سر پر چوٹ لگی تھی جس سے اس مہلک حملے میں ان کا دم گھٹ گایا‘‘۔ انہوں نے کہا’’ان کے موبائل فون، گاڑی کی چابیاں، شیشے اور اس کے کپڑے کا حصہ غائب تھا‘‘۔

      نیوز 18 اور یو این آئے کے ان پٹ کے ساتھ
      First published: