ہوم » نیوز » عالمی منظر

مکہ کی مسجد میں 'گیم'کھیلتی خواتین کی تصویر وائرل،سعودی عرب میں ہنگامہ

سعودی عرب میں مکہ شہر کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں برقعہ پہنیں چار خواتین بورڈ گیم کیلتی نظر آرہی ہیں۔چاروں خواتین مکہ مسجد کی زمین پر بیٹھی ہیں۔اس تصویر کو دیکھنے کے بعد تنازع کا ماحول ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں سعودی افسران نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ کی مسجد میں 'گیم'کھیلتی خواتین کی تصویر وائرل،سعودی عرب میں ہنگامہ
اس فوٹو پر لوگوں کے ہزاروں ردعمل آرہے ہیں۔کئی لوگ خواتین کے اس طرح سے کھیلنے کی مذمت کر رہے ہیں۔

عرب۔سعودی عرب میں مکہ شہر کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں برقعہ پہنیں چار خواتین بورڈ گیم کیلتی نظر آرہی ہیں۔چاروں خواتین مکہ مسجد کی زمین پر بیٹھی ہیں۔اس تصویر کو دیکھنے کے بعد تنازع کا ماحول ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں سعودی افسران نے ایک بیان جاری کیا ہے۔


سعودی افسران نے کہا،"گزشتہ جمعہ کو 11بجے مسجد کے کچھ سکیورٹی افسروں نے چار خواتین کو بورڈ گیم "سکوینس"کھیلتے دیکھا۔اس کے بعد ہم نے وہاں خواتین سکیورٹی گارڈس کو ان کے پاس بھیجا جنہوں نے وہاں ایسا نہ کرنے کو کہا۔سکیورٹی کی بات مان کر خواتین نے فورا کھیل بند کر دیا اور وہاں سے چلی گئیں۔


اس فوٹو پر لوگوں کے ہزاروں ردعمل آرہے ہیں۔کئی لوگ خواتین کے اس طرح سے کھیلنے کی مذمت کر رہے ہیں اور اسے غلط بتا رہے ہیں۔


اس سے پہلے بھی 2015 میں مسجد نبوی کے اندر کچھ لوگوں کے کارڈ کھیلنے کی تصویر سامنے آئے  تھی لیکن بعد میں سکیورٹی اہلکار نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
First published: Feb 23, 2018 01:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading