اہم خبر: سعودی عرب میں ہوئے اندوہناک سڑک حادثہ میں 35 افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

مقامی میڈیا کے حوالے سے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مدینہ کے الکحل علاقے میں ایک بس کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

Oct 17, 2019 09:32 AM IST | Updated on: Oct 17, 2019 09:33 AM IST
اہم خبر: سعودی عرب میں ہوئے اندوہناک سڑک حادثہ میں 35 افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

سعودی عرب میں ہوئے سڑک حادثہ میں 35 افراد ہلاک

ریاض ۔ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی صبح ہوئے ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مدینہ کے الکحل علاقے میں ایک بس کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں سعودی شہریوں سمیت ایشیائی ممالک کے شہری بھی سوار تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Loading...

اس حادثہ میں کئی دیگر لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ان میں کئی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع پا کر جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرا دیا ہے۔ جائے حادثہ پر فی الحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ 

Loading...