உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یروشلم میں بس میں دھماکہ ، 20 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    یروشلم۔ یروشلم میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں آج 20 لوگوں کی موت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گيا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      یروشلم۔  یروشلم میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں آج 20 لوگوں کی موت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گيا ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی میڈیا نے دی ہے۔ پولس نے بتایا کہ شروعاتی اشارے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دہشت گرد انہ حملہ تھا، لیکن کسی دوسرے اسباب سے یہ آتشزدگی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے۔


      ٹیلی ویژن فوٹیج میں جنوب مغربی يروشلم کے دیرک ہیبرون علاقے میں بس سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ یہ علاقہ مقبوضہ مغربی کنارہ کی باؤنڈری کے نزدیک ہے۔ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ انہوں نے 10 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر مزید متاثرین ہيں۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ کے متاثرین ہلاک ہوئے ہیں یا زخمی ہوئے ہيں۔

      First published: