ہوم » نیوز » عالمی منظر

!ہر منٹ میں 15 کروڑ کمانے والی سعودی عرب کی کمپنی دے رہی ہے کمائی کا موقع

!ہر منٹ میں 15 کروڑ کمانے والی سعودی عرب کی کمپنی دے رہی ہے کمائی کا شاندار موقع

  • Share this:
!ہر منٹ میں 15 کروڑ کمانے والی سعودی عرب کی کمپنی دے رہی ہے کمائی کا موقع
!ہر منٹ میں 15 کروڑ کمانے والی سعودی عرب کی کمپنی دے رہی ہے کمائی کا شاندار موقع

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سعودی عرب کی آئل کمپنی (سعودی آرامکو ) آئی پی او (انیشیل پبلک آفرنگ) لارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 نومبر کو آرامکو شیئر کی قیمت کے بارے میں اعلان کرے گی۔ یہ شیئر 11 دسمبر کو شیئر بازار میں لسٹ ہو سکتا ہے۔  سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن نے منگل کو یہ جانکاری دی ہے۔ ماناجارہا ہے کہ 3 نومبر کو سعودی ایکسچینج اس انیشیل پبلک آفرنگ  (آئی پی او) کیلئے پورے پروگرام کا اعلان کرے گا۔  آپ کو بتا دیں کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی سعودی آرامکو دنیا کی  سب سے زیادہ منافع والی کمپنی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنے فائنانشیل ڈیٹا کا بونڈ انویسٹرس کے سامنے انکشاف کیا ہے۔ آرامکو کا 2018 میں منافع 111.1  ارب ڈالر رہا جو اس زمین پر کسی بھی طرح کے بزنس سے جڑی کسی بھی دیگر کمپنی کا نہیں ہے۔

دنیا بھر میں اپنی کمائی کو لیکر مشہور اس کمپنی کا قیام امریکی تیل کمپنی نے کیا تھا۔ آرامکو یعنی عربی امریکن آئل کمپنی کا سعودی عرب نے 1970 کی دہائی میں نیشنلائزیشن کردیا تھا۔ حالانکہ یہ کمپنی شفافیت کو لیکربھی تنازعات کی زد میں رہی ہے۔

سعودی آرامکو کا آئی پی او- میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی تیل کمپنی آرامکو کو شیئر بازار میں لسٹ کرانے کے پیچھےسعودی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحات کو بڑھانے کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے جس کے تحت سعودی عرب کی معیشت کی تیل پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

سعودی عرب کو آئی پی او کے ذریعے کمپنی میں مجوزہ 5 فیصد حصے داری  کی فروخت سے 10،000 کروڑ ڈالر (7.10 لاکھ کروڑ روپے) ملنے کی توقع ہے۔ Saudi Aramco IPO on 3 November 2019 make stock market debut on December 2019 Know in Hindi
سعودی عرب کا آرامکو اس کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت آئی پی او کا وقت طے کرے گی۔ یہ آئی پی او دو مرحلوں میں آئے گا۔
First published: Oct 30, 2019 01:49 PM IST