ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نژاد جوڑے نے کی تھی امریکہ میں فائرنگ، تحقیقات میں ہوا انکشاف

سان فرانسسکو: امریکہ کو دہلا دینے والی آج صبح کیلی فورنیا میں ہوئی فائرنگ پاکستان نژاد جوڑے نے کی تھی۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 03, 2015 07:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان نژاد جوڑے نے کی تھی امریکہ میں فائرنگ، تحقیقات میں ہوا انکشاف
سان فرانسسکو: امریکہ کو دہلا دینے والی آج صبح کیلی فورنیا میں ہوئی فائرنگ پاکستان نژاد جوڑے نے کی تھی۔

سان فرانسسکو: امریکہ کو دہلا دینے والی آج صبح کیلی فورنیا میں ہوئی فائرنگ پاکستان نژاد جوڑے نے کی تھی۔


بھاری ہتھیاروں سے لیس نوجوان جوڑے نے معذور افراد کے ایک مرکز میں کرسمس پارٹی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی ، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حملے میں 17 دیگر افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ امریکہ میں سال 2012 کے بعد سے یہ سب سے مہلک فائرنگ کا واقعہ ہے۔


حملہ آوروں نے انگلینڈ ریجنل سینٹر میں ایک پارٹی کو نشانہ بنایا اور حملہ کرنے کے بعد دونوں ایک سیاہ ایس یو وی میں فرار ہو گئے ۔ پولیس نے کافی دور تک ان کا پیچھا کیا اور پھر دونوں پولیس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔


سان برنادنو پولیس کے سربراہ کے مطابق تصادم میں ماری گئی خاتون کی شناخت 27 سالہ تشفینملک اور مرد کی شناخت 28 سالہ سید رضوان فاروق کے طور ہوئی ہے۔ دونوں پاکستان نژاد تھے۔


فاروق کے سالے فرحان خان کے مطابق فاروق اور ملک شادی شدہ تھے اور ان کی چھ ماہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔ فاروق کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اور وہ امریکی شہری تھا۔

First published: Dec 03, 2015 07:41 PM IST