உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    California Shooting:امریکہ کے کیلیفورنیا میں شدید فائرنگ، 6 لوگوں کی موت، 9 سے زیادہ زخمی

    sacramento shooting: اب تک 6 لوگوں کی موت کی ہے خبر۔

    sacramento shooting: اب تک 6 لوگوں کی موت کی ہے خبر۔

    کمیونٹی کارکن بیری اوکیوس نے کہا کہ وہ فائرنگ کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے کہا، ’میں نے بہت سے زخمیوں کو دیکھا۔ ایک لڑکی کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ ایک لڑکی چیخ رہی تھی کہ اس کی بہن کو گولی لگی ہے۔

    • Share this:
      کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامینٹو (Sacramento Shooting) کے مصروف علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور کم از کم 9زخمی ہو گئے۔ سیکرامینٹو پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سیکرامینٹو پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ فائرنگ اتوار کی صبح ہوئی۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں لوگوں کو سڑکوں پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ پس منظر میں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔ کئی ایمبولینسوں کو بھی موقع پر جاتے دیکھا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہند-پاک سرحد کے 10 کلومیٹر دائرے سے رہیں دور! ایڈوائزری امریکی شہریوں کو دی گئی صلاح


      پولیس نے واقعہ کی تفصیل نہیں بتائی لیکن ایک ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں کئی ریستوراں اور بارز ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ کی طرف جانے سے گریز کریں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ukraine-Russia War: روس کی سرحد میں پہلی مرتبہ داخل ہوا یوکرین، تیل ڈپو پر کیا فضائی حملہ

      یہ بھی پڑھیں:
      سری لنکا میں بڑھ گیا بحران- ایک کپ چائے 100 روپے اور بریڈ کا پیکیٹ 150 روپے میں مل رہا

      کمیونٹی کارکن بیری اوکیوس نے کہا کہ وہ فائرنگ کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے کہا، ’میں نے بہت سے زخمیوں کو دیکھا۔ ایک لڑکی کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ ایک لڑکی چیخ رہی تھی کہ اس کی بہن کو گولی لگی ہے۔ ایک عورت اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہی تھی۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: