کیلی فورنیا میں آگ سےمرنے والواں کی تعداد 63، 630 سے زیادہ غائب
- UNI
- Last Updated: Nov 16, 2018 01:14 PM IST

کیلی فورنیہ کی آگ کی فائل تصویر
امریکہ کے مغربی ریاست کی کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 63 ہوگئی ہے اور اب تک 630 سے زائد افراد غائب ہیں۔ یہ اطلاع بوٹے کاؤنٹی کے شیریف کووری ہونیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آگ سے مرنے والے سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہوگئی ہے اور 631 افراد اب بھی غائب ہیں۔ بدھ کے روز، لاپتہ افراد کی تعداد 501 تھی۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش میں 200 سے زائد ریسکیو کارکن مصروف ہیں۔