Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے بعد راحت، بچاؤ اور لاشوں کی تلاش جاری

    کیلیفورنی۔ وائن کیلئے مشہور کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے بعد راحت۔بچاؤ اور اور آگ سےخاک ہوئے گھروں میں لاشوں کی تلاش پیر کے روز بھی جاری رہی۔

    • UNI
    • Last Updated: Oct 17, 2017 09:13 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے بعد راحت، بچاؤ اور لاشوں کی تلاش جاری
    علامتی تصویر

    کیلیفورنی۔ وائن کیلئے مشہور کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے بعد راحت۔بچاؤ اور اور آگ سےخاک ہوئے گھروں میں لاشوں کی تلاش پیر کے روز بھی جاری رہی۔ کیلیفورنیا کے جنگلوں میں اب تک سب سے خوفناک آگ سے بچ گئے لوگ اب واپس لوٹنے لگے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا کی آگ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 41ہوگئی ہے ۔صرف سونوما صوبہ میں اب بھی 88لوگ لاپتہ ہیں۔


    مقامی افسران نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے اندیشہ کا اظہار کیا ہے۔ سونوما کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ گیو ڈارنو نے پیر کی صبح صحافیوں سے کہا مجھے کچھ اور لاپتہ لوگوں کے ملنے کی امید ہے۔لاپتہ لوگوں کی فہرست میں 1863لوگ محفوظ لوٹ آئے ہیں۔سونوما اور دیگر مقامات کے ہزاروں نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لوٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔آگ کے بعد سے 40ہزار لوگ ابھی بھی اپنے اپنے گھروں سے باہر ہی ہیں۔ دوسری جانب 14مقامات پر آگ کی لپٹیں اب بھی نہیں بجھی ہیں۔تقریباً 11ہزار فائر فائٹر ہیلی کاپٹر اور ایئر ٹینکر کی مدد ے آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔کم از کم 5700مکانات اور تجارتی مراکز آگ میں جل کر خاک ہوچکے ہیں۔


    آگ سے اب تک 213،000ایکڑ(86،200ہیکٹیئر)علاقہ جل کر خاک ہوگیا ہے۔فائر بریگیڈ ایجنسی کال فائر کو امید ہے کہ جمعہ تک آگ کی لپٹوں کو پوری طرح قابو کرلیاجائے گا۔

    First published: Oct 17, 2017 09:13 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading