உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کلبھوشن جادھو کو نہیں ملے گا ہندوستانی وکیل ، پاکستان نے پھر مسترد کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل

    کلبھوشن جادھو کو نہیں ملے گا ہندوستانی وکیل ، پاکستان نے پھر مسترد کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل

    کلبھوشن جادھو کو نہیں ملے گا ہندوستانی وکیل ، پاکستان نے پھر مسترد کیا مطالبہ ، دی یہ دلیل

    Kulbhushan Jadhav case : پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن جادھو کو ہندوستانی یا کوئن کے وکیل کے ذریعہ کیس لڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہاں کی عدالت میں صرف وہی وکیل کیس لڑ سکتے ہیں ، جن کے پاکستان پاکستان کا لائسنس ہو ۔

    • Share this:
      پاکستان نے ہندوستان کے اس مطالبہ کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ موت کی سزا پائے کلبھوشن جادھو کو ایک ہندوستانی یا کوئن کا وکیل ملنا چاہئے ۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ پاکستان میں جادھو کو ایک ہندوستانی وکیل اس لئے چاہئے تاکہ اس کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طریقہ سے مقدمہ لڑنے کا موقع مل سکے ۔ حالانکہ عمران خان کی حکومت اس کیلئے تیار نہیں ہے ۔

      پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا : ہم نے انہیں بار بار بتایا ہے کہ عدالت میں کمانڈر جادھو کا موقف صرف وہی وکیل رکھ سکتے ہیں ، جن کے پاس پاکستان میں وکالت کرنے کا لائسنس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے بھی اپنے ایک فیصلہ میں کہا تھا کہ ملک میں کوئی غیر ملکی وکیل وکالت نہیں کرسکتا ۔ گزشتہ ماہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت عالمی عدالت کے فیصلہ پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

      انوراگ شریواستو نے کہا تھا : اس نے ( پاکستان ) ابھی تک اہم معاملات پر کام نہیں کیا ، جس میں معاملہ سے وابستہ سبھی دستاویز دینا ، کلبھوش جادھو کو غیر مشروط سفارتی مدد دینا اور آزادانہ و غیر جانبدارانہ سماعت کیلئے ہندوستانی یا کوئن کے وکیل کو مقرر کرنا شامل ہے ۔

      کوئن کا وکیل ایک ایسا بیرسٹر یا ایڈووکیٹ ہوتا ہے ، جس کو لارڈ چانسلر کی سفارش پر برطانونی مہارانی کیلئے مقرر کیا جاتا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان نے جادھو کو ان کی اہلیہ اور والد سے ملنے کا انتظام کیا ہے ، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ملنے دے سکتے ہیں ۔ حالانکہ ہندوستان کی جانب سے ایسی کوئی تجویز ابھی تک نہیں آئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: