FATFs Grey List: کیا پاکستان FATF کی گرے لسٹ سے نکل پائےگا؟ اکتوبر میں فیصلہ کا امکان
ان حلقوں نے اپنی رپورٹیں متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو بھیج دی تھیں۔
FATFs Grey List: ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے سلسلے میں ایک اور موقع فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ فاٹا کی ٹیم 29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک میں رہی ہے۔
Can Pakistan Come off FATFs Grey List: عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) 29 اگست 2022 کو پاکستان پہنچی۔ ٹیم نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد کے اقدامات کی تصدیق مکمل کر لی ہے۔ ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ 15 رکنی وفد اب اکتوبر میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرے گا کہ آیا پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا اس کو اس لسٹ سے خارج کیا جائے گا؟
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے سلسلے میں ایک اور موقع فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ فاٹا کی ٹیم 29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک میں رہی ہے۔ جسے ریاستی مہمان کی سطح کا پروٹوکول فراہم کیا گیا تھا۔ ٹیم نے غیر جانب داری سے اپنے کام کو مکمل کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ سمیت پورے پاکستان میں مختلف حلقے قائم کیے ہیں۔ پاکستان کے مقامی نیوز میڈیا کے مطابق ان حلقوں نے اپنی رپورٹیں متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو بھیج دی تھیں۔ ایف اے ٹی ایف نے 17 جون کو کہا کہ پاکستان اپنی ’گرے لسٹ‘ پر برقرار رہے گا اور اسے فہرست سے نکالنے کا حتمی فیصلہ پیرس میں مقیم باڈی کے دورے کے بعد کیا جائے گا۔
اس فیصلے کا اعلان برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام کے بعد کیا گیا، جہاں اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف سمیت دنیا بھر کی حکومتوں اور شراکت دار تنظیموں کے مندوبین نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
جون 2021 میں پاکستان کو اکتوبر تک باقی شرائط پوری کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھا گیا کیونکہ وہ عالمی ایف اے ٹی ایف کے معیارات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں ناکام رہا۔ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں کے سینئر رہنماؤں اور کمانڈروں کی تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں بڑی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔