உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Canadaمیں سکھ لیڈر ریپودمن سنگھ ملک کا گولی مار کر کیا گیا قتل،جہاز بم دھماکے میں آیا تھا نام

    کینیڈا میں سکھ لیڈر ریپو دمن سنگھ کا گولی مار کر کردیا گیا قتل۔

    کینیڈا میں سکھ لیڈر ریپو دمن سنگھ کا گولی مار کر کردیا گیا قتل۔

    ریپودمن سنگھ کینیڈا کے ایک کامیاب بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ سکھ تنظیموں کے نمائندے بھی تھے۔ ان پر ایئر انڈیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے اور اسے دھماکے سے اڑانے کا الزام تھا۔ یہ واقعہ 1985 کا ہے۔

    • Share this:
      ٹورنٹو: سال 1985 کے کنشک بم دھماکے کے مقدمے میں بری ہونے والے کینیڈین سکھ رہنما اور پنجابی نژاد تاجر ریپودمن سنگھ ملک کو جمعرات کی صبح کینیڈا کے شہر سرے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ انہیں اس وقت مارا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ راستے میں بائیک پر سوار نوجوانوں نے گولیوں سے انہیں چھلنی کردیا۔

      یہ واقعہ سرے شہر کے 128 اور 82 انٹرسیکشن کے درمیان پیش آیا۔ قاتل ایک کار میں آئے تھے۔ کچھ فاصلے پر گاڑی کھڑی کی اور پھر موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے۔ قتل کے بعد ملزمان نے کار کو آگ لگا دی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شواہد مٹانے کے لیے گاڑی کو آگ لگائی گئی۔ فی الحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

      رپودمن سنگھ کینیڈا کے ایک کامیاب بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ سکھ تنظیموں کے نمائندے بھی تھے۔ ان پر ایئر انڈیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے اور اسے دھماکے سے اڑانے کا الزام تھا۔ یہ واقعہ 1985 کا ہے۔ مونٹریال سے نئی دہلی آنے والے طیارے میں دھماکہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں 329 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں رپودمن سنگھ 2005 تک کینیڈا کی جیل میں رہے اور بعد میں انہیں بری کر دیا گیا۔ رپودمن سنگھ پہلے خالصتان کے حامی تھے لیکن بعد میں ان کا نظریہ بدل گیا۔ وہ آخری دم تک سکھ برادری کے لوگوں کو علیحدگی پسند لیڈروں سے دور رہنے کی ترغیب دیتے رہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      UK PM Race:وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں رشی سنک کی ایک اور چھلانگ،دورے راونڈمیں بھی رہے اول نمبر

      یہ بھی پڑھیں:
      Ivana Trump Passes Away: سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ نہیں رہیں

      مودی کے کٹر حامی تھے ریپودمن سنگھ، ہٹائی تھی پابندی
      ریپودمن سنگھ ملک ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے بہت بڑے مداح تھے اور انہوں نے ایک خط لکھا تھا جس میں مودی حکومت کی طرف سے سکھ برادری کے لیے اٹھائے گئے بہت سے بے مثال مثبت اقدامات پر دلی شکریہ ادا کیاتھا۔ خالصہ اسکول کینیڈا کے سربراہ، خالصہ کریڈٹ یونین کے بانی ریپودمن سنگھ ملک نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی کو لکھے ایک خط میں موجودہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے سکھوں کے لیے کیے جا رہے مثبت کاموں کے لیے اظہار تشکر کیا تھا۔ بری ہونے کے بعد بھی ریپودمن سنگھ بلیک لسٹ میں تھے لیکن جب مودی سرکار نے بلیک لسٹ ختم کی تو رپودمن سنگھ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: