உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس شخص کے پاس ہیں 24 بیویاں اور 149 بچے ، ملی 6 ماہ تک گھر میں نظربندی کی سزا

    فوٹو : اے پی

    فوٹو : اے پی

    کینیڈا میں ایک شہری کو 6 ماہ تک گھر میں نظر بند رکھنے کی سزا سنائی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 150 گھنٹوں تک کمیونٹی کیلئے خدمات انجام دینے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

    • Share this:
      کینیڈا میں ایک شہری کو 6 ماہ تک گھر میں نظر بند رکھنے کی سزا سنائی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 150 گھنٹوں تک کمیونٹی کیلئے خدمات انجام دینے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ اس شہری کو اس وجہ سے سزا سنائی گئی ہے کیونکہ اس کے پاس 24 بیویاں 149 بچے ہیں ۔

      اسی طرح کے ایک اور کیس میں ایک دوسرے شخص کو بھی تین ماہ تک گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اس شخص کے پاس پانچ بیویاں ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کو بھی 75 گھنٹے کمیونٹی کیلئے خدمات انجام دینی ہوں گی ۔

      میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے جرم میں ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر کو سزا سنائی ہے۔ جسٹس شیری این ڈونگن کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں مرد سخت محنت کریں گے اور قانون کو مانیں گے، تب ہی ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

      ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ بیویوں کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتدائی سزا میں دونوں مردوں کی 12 ماہ تک نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
      First published: