ہوم » نیوز » عالمی منظر

کینیڈا میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ملی حجاب پہننے کی اجازت

کینیڈا کی نیشنل پولیس فورس نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی خاتون افسران کو حجاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Aug 25, 2016 03:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کینیڈا میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ملی حجاب پہننے کی اجازت
کینیڈا کی نیشنل پولیس فورس نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی خاتون افسران کو حجاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔

ٹورنٹو : کینیڈا کی نیشنل پولیس فورس نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی خاتون افسران کو حجاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ پبلک سیفٹی کے وزیر رالف گڈلے کے ترجمان کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس کمشنر نے حال ہی میں اس پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس کے پیچھے مقصد کنیڈا کے تنوع کو ظاہر کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ زیادہ تعداد میں مسلم خواتین کو سیکورٹی فورسز میں کیریئر بنانے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس کی ترجمان جولی کے مطابق مسلم خاتون افسران کو حجاب پہننے کا آپشن دینا دراصل اس میں موجود تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ماونٹيز میں کتنے مسلم افسران ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ٹورنٹو اور ایڈمنٹن شہروں سمیت برطانیہ، سویڈن اور ناروے کے ساتھ ساتھ کچھ امریکی ریاستوں نے بھی ایسی ہی پالیسیاں اختیار کی ہیں۔

First published: Aug 25, 2016 03:07 PM IST