شام کی راجدھانی دمشق میں جمعرات کو روسی سفارت خانہ کے نزدیک ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ خیز مادہ سرحدی علاقے اداوی میں ایک گاڑی کے نیچے لگایا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہواہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ دھماکے کا مقصد روسی سفارت خانہ تھا یا اداوی سڑک اس کا نشانہ تھا۔ پولس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو شمال۔ مغربی شہر لتاکیہ میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص کی موت اور 14 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔