ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب : مسجد حرام کے دروازہ سے ٹکرائی تیز رفتار کار ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ، دیکھیں ویڈیو

حکام کے مطابق واقعہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی جانب سے نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ فوری طور پر حکام نے واقعہ کے تخریب کاری کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔

  • Share this:
سعودی عرب : مسجد حرام کے دروازہ سے ٹکرائی تیز رفتار کار ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ، دیکھیں ویڈیو
سعودی عرب : مسجد حرام کے دروازہ سے ٹکرائی تیز رفتار کار ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ، دیکھیں ویڈیو

سعودی عرب کے ایک شہری نے جمعہ دیر رات تیز رفتار سے کار چلاتے ہوئے مسجد حرام کے باہری دروازہ سے ٹکر مار دی ۔ ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔ واقعہ کے بعد سامنے آئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد حرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے ۔


گاڑی کے مسجد حرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں اور کارکنوں کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹرس کے حوالے کردیا ہے اور اب اس کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق واقعہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی جانب سے نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ فوری طور پر حکام نے واقعہ کے تخریب کاری کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 05:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading