ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں تاش ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال اور کار

شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے۔ ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2020 01:56 PM IST
  • Share this:
سعودی عرب میں تاش ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال اور کار
سعودی عرب میں تاش ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال اور کار

ریاض۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے7 لاکھ ریال انعام دیا گیا اور ساتھ ہی ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔ شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے۔ ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔


ریاض میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال کے انعامات دیئے گئے، تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال دئیے گئے۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی لیکن وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔


سعودی عرب میں گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت


سعودی عرب میں سب سے بڑے گیس ذخائر کا افتتاح جلدکردیا جائے گا۔ سعودی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سپریم ہائیڈرو کاربنز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب کے مشرق میں الجافورہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔


یہ گیس فیلڈ ملک میں گیس کا اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کی لمبائی 170 کلومیٹر ہے اور چوڑائی 100 کلو میٹر ہے۔ واضح رہے کہ ذخیرے میں قدرتی گیس کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ 200 ٹریلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔
First published: Feb 24, 2020 01:56 PM IST