نیپال میں رفیوجی اسکام میں 30 پر کیس درج، سابق ڈپٹی پی ایم اور وزیرداخلہ بھی شامل

نیپال میں رفیوجی اسکام میں 30 پر کیس درج، سابق ڈپٹی پی ایم اور وزیرداخلہ بھی شامل

نیپال میں رفیوجی اسکام میں 30 پر کیس درج، سابق ڈپٹی پی ایم اور وزیرداخلہ بھی شامل

الزام ہے کہ انہوں نے نیپالی شہریوں سے رقم لی تھی اور اس کے بدلے میں انہیں بھوٹانی مہاجرین کے طور پر شناخت کرنے والی دستاویزات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kathmandu
  • Share this:
    نیپال میں پناہ گزینوں کے اسکینڈل میں 30 افراد کے خلاف بدھ کو استغاثہ نے ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ملزمان میں سابق نائب وزیر اعظم ٹوپ بہادر رائے ماجھی، سابق وزیر داخلہ بال کرشنا کھنڈ اور ممتاز حقوق کارکن ٹیک ناتھ رجال سمیت کئی سیاستدان شامل ہیں۔ ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیپالی شہریوں سے رقم لی تھی اور اس کے بدلے میں انہیں بھوٹانی مہاجرین کے طور پر شناخت کرنے والی دستاویزات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاکہ وہ دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کر سکیں۔


    اس معاملے میں نیپال کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے، کیونکہ گرفتار سیاسی ائدین برسراقتدار اتحادی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ہیں۔ ہفتوں کی جانچ کے بعد استغاثہ نے کھٹمنڈو ضلع عدالت میں کیس درج کرایا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ارب پتی آدمی نے آدمی سے کی شادی، 2 گھنٹے بعد ہوگئی موت، پیچھے چھوڑ گیا اربوں روپے اور پھر...

    یہ بھی پڑھیں:

    RTI نے کھول دی پاکستان کی پول! سزا پوری ہونے کے بعد بھی PAK کی جیل میں قید ہیں 500 زیادہ ہندوستانی

    کارکن ریجال نے بھوٹان میں اقلیتی نیپالیوں کے حقوق کے لیے مہم چلائی تھی اور انہیں بھوٹانی حکومت نے کئی سال جیل میں بھی رکھا تھا اور بعد میں نیپال جلاوطن کردیا گیا تھا۔ پولیس نے 16 ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: