ہوم » نیوز » عالمی منظر

عوام کو فوج کے خلاف ورغلانے پر میاں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج

یک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے راولپنڈی پولس نے پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف عوام کو پاکستانی فوج کے خلاف بھڑکانے اور منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ اطلاع آج میڈیا کی رپورٹوں میں دی گئی ہے

  • Share this:
عوام کو فوج کے خلاف ورغلانے پر میاں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج
گیٹی امیجیز

اسلام آباد : ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے راولپنڈی پولس نے پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف عوام کو پاکستانی فوج کے خلاف بھڑکانے اور منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ اطلاع آج میڈیا کی رپورٹوں میں دی گئی ہے۔

ڈان نیوز نے بتایا کہ ایک صفحے پر مشتمل رپورٹ ایڈووکیٹ اشتیاق احمد مرزا نے درج کرائی، جوسیاسی جماعت 'آئی ایم پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ تاہم، ان کی یہ رپورٹ ایف آئی آر کے طورپر درج نہیں گئی ہے، بلکہ یہ پولس کی جانب سے درج کیے جانے والے رونامچہ کی مماثل ایک رپورٹ ہے جسے پولس کی ڈائری میں درج کیا گیا۔

اشتیاق احمد مرزانے اپنی شکایت میں کہا کہ 'وہ ضلعی عدالت میں اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ انھیں واٹس ایپ پر ایک کلپ موصول ہوئی، جس میں ایک شخص تقریر کررہا تھا، جس میں یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ جو شخص تقریر کررہا ہے، وہ وزیراعظم نواز شریف ہیں جو مبینہ طور پر عوام کو بھڑکا رہے تھے اور مسلح افواج کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے۔

ایڈووکیٹ اشتیاق احمد نے نواز شریف کے خلاف کیس درج کرنے کی استدعا کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف شکایت راولپنڈی کی سول لائنز پولس نے رپورٹ نمبر 4 کے طور پر 3 مئی 2017 کو درج کی ہے۔

First published: May 05, 2017 12:50 PM IST