اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنرل بپن راوت کو برطانوی ہائی کمشنر نے پیش کیا خراج عقیدت، ملک کے پہلے سی ڈی ایس کو لے کر کہی یہ بات

    CDS Bipin Rawat News: برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے کو بڑھانے میں سی ڈی ایس بپن راوت کا بہت بڑا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے دفاعی میدان میں برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت کچھ کیا، ان کا جانا دونوں ممالک کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی: ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر الیکس ایلس نے جمعہ کو کہا کہ چیف دفاعی سربراہ (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی اچانک موت بے حد مایوس کن ہے۔ ملک کے پہلے سی ڈی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’یہ ناقابل یقین حد تک اداس ہے۔ وہ ایک قائد تھے۔ کیونکہ انہوں نے مشترکہ دفاعی نقطہ نظر (Joint Defence Approach) کی قیادت کی۔ ہندوستان کے لئے ایک عظیم رہنما، ایک فوجی اور ایک اچھے انسان کو گنوانا بہت مایوس کن ہے‘۔

      برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے کو بڑھانے میں سی ڈی ایس بپن راوت کا بہت بڑا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے دفاعی میدان میں برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت کچھ کیا، ان کا جانا دونوں ممالک کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم انھیں، ان کی اہلیہ کو اور حادثے میں ہلاک ہوئے دیگر تمام افراد کو یاد کرتے ہیں، جن میں برطانوی ہائی کمیشن کے کئی قریبی دوست بھی شامل ہیں‘۔

      برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے کو بڑھانے میں سی ڈی ایس بپن راوت کا بہت بڑا تعاون ہے۔
      برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے کو بڑھانے میں سی ڈی ایس بپن راوت کا بہت بڑا تعاون ہے۔

       8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے جنرل بپن راوت

      ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد تمل ناڈو کے کنور میں 8 دسمبر کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگئے۔ ہندوستانی فضائیہ اور دیگر افسران نے کہا تھا کہ 2019 میں سی ڈی ایس نامزد کئے گئے جنرل بپن راوت اور ان کی ٹیم کو لے جا رہا ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر دھند والے موسمی حالات میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 13 افراد کی جان چلی گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص ڈی ایس ایس سی کے ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کیپٹن ورون سنگھ ایس سی زخمی ہیں اور ویلنگٹن کے فوجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

      حادثے کے بارے میں عینی شاہدین نے کیا کہا
      سرکاری ذرائع اور ایک مقامی عینی شاہد کے مطابق، ہیلی کاپٹر دھند کے موسم میں کم اونچائی پر پرواز کر رہا تھا اور یہاں ایک وادی میں گرکر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر گرا اور گرتے ہی آگ لگ گئی۔ ایک عینی شاہد پیرومل نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرتے وقت ایک گھر سے بھی ٹکرایا۔ گرچہ حادثے کے وقت گھر میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا، لیکن اس کی وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: