پاکستان نے اڑی کے رامپورسیکٹرمیں توڑا سیزفائر، کراس فائرنگ میں ایک جوان شہید

جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹائے جانے کےبعد سے بوکھلائے پاکستان نےایک بارپھرسرحد پر ناپاک حرکت کی ہے۔ ریاست کے اڑی واقع بارہمولہ کے رامپورسیکٹر میں پاکستان کی فائرنگ کے دوران ہندوستانی سرحد کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

Oct 13, 2019 10:33 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 10:40 PM IST
پاکستان نے اڑی کے رامپورسیکٹرمیں توڑا سیزفائر، کراس فائرنگ میں ایک جوان شہید

پاکستان نے اڑی کے رامپورسیکٹرمیں توڑا سیزفائر۔

سری نگر: جموں وکشمیرسےدفعہ 370 ہٹائے جانے کےبعد سے بوکھلائے پاکستان نےایک بارپھرسرحد پرناپاک حرکت کی ہے۔ ریاست کےاڑی واقع بارہمولہ کے رامپورسیکٹرمیں پاکستان کی فائرنگ کے دوران ہندوستانی سرحد کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ ایک افسرنے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری میں زخمی فوجی جوان کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

ہندوستان کی طرف سے بھی مسلسل فائرنگ کا جواب دیا جارہا ہے۔ نیوز 18 کے رپورٹر سندیپ بول کےمطابق ہندوستان کی طرف سے کی گئی کارروائی میں پاکستان کو کافی نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کافی منصوبہ بند طریقے سے فائرنگ کرتا ہے۔ وہ ہندوستانی پوسٹس پرنشانہ سادھتا ہے۔

Loading...

ڈی جی ایم اوسطح کی ہوئی تھی میٹنگ

بتایا گیا کہ اس بارپھربھی پاکستان اپنی پرانی تکنیک استعمال کررہا ہے۔ یکم اکتوبرکو ہی دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوسطح کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ان موضوعات کا ذکربھی ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ پاکستان ایسی کوئی گھناؤنی حرکت نہیں کرے گا، لیکن پاکستان اپنی بات پرقائم نہیں رہا۔ ہفتہ کی شب بھی پاکستان کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتہ بھی ہوئی تھی سیزفائرکی خلاف ورزی

چارسے پانچ دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں ہفتہ  کی صبح شمالی کشمیرکے بارہمولہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی۔ حالانکہ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان طلملایا ہوا ہے۔

Loading...