உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور سنگر بلال سعید کی بڑھی مشکلیں، مسجد میں ڈانس ویڈیو شوٹ کرنے کے معاملے میں الزام طے

    اکستانی اداکارہ صبا قمر (Saba Qamar) ان دنوں مشکل میں ہیں۔ پاکستان کی ایک مقامی عدالت (Pakistan Court ) نے اداکارہ کے خلاف الزام طے کر لئے۔

    اکستانی اداکارہ صبا قمر (Saba Qamar) ان دنوں مشکل میں ہیں۔ پاکستان کی ایک مقامی عدالت (Pakistan Court ) نے اداکارہ کے خلاف الزام طے کر لئے۔

    اکستانی اداکارہ صبا قمر (Saba Qamar) ان دنوں مشکل میں ہیں۔ پاکستان کی ایک مقامی عدالت (Pakistan Court ) نے اداکارہ کے خلاف الزام طے کر لئے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ میں مرحوم اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر (Saba Qamar) ان دنوں مشکل میں ہیں۔ پاکستان کی ایک مقامی عدالت (Pakistan Court ) نے اداکارہ کے خلاف الزام طے کر لئے۔ ان پر لاہور (Lahore) میں واقع تاریخی وزیر خان مسجد (Masjid Wazir Ali Lahore) میں میوزک ویڈیو (Saba Qamar Bilal Saeed Dance Video) شوٹ کرنے سے متلعق معاملے میں الزام طے کئے گئے ہیں۔ متعلقہ معاملہ گزشتہ سال درج کیا گیا تھا۔  پاکستان کی ایک مقامی عدالت (Pakistan Court ) نے اداکارہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ (Arrest Warrant) جاری کیا تھا۔ معلومات کے مطابق الزام ہے کہ اداکارہ نے لاہور کی ایک تاریخی مسجد میں ڈانس کا ایک ویڈیو شوٹ کی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

      جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی کی عدالت میں الزام طے ہونے کے دوران پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور سنگر بلال سعید موجود رہے۔ دونوں پر لاہور (Lahore) میں واقع تاریخی وزیر خان مسجد (Masjid Wazir) کی بے حرمتی کا الزام ہے۔ مجسٹریٹ نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت 14 اکتوبر کو اپنے گواہ پیش کرے۔ دونوں ملزمان نے عدالت کے سامنے جرم قبول نہیں کیا اور کہا کہ وہ کیس لڑیں گے۔


      لاہور میں ہوا احتجاج

      سعید کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کوئی ڈانس مسجد کے اندر نہیں کیا تھا۔ اس ویڈیو کے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا میں صبا قمر کی جم کر تنقید ہوئی اور وہ ٹاپ ٹرینڈ ہو گئی تھیں۔ ان کے ڈانس کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا تھا۔ سخت تنقید اور سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد اداکارہ صبا قمر نے معافی مانگی ہے۔ صبا قمر کو بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے لئے بھی تعریف مل چکی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔

      واضح ہو کہ لاہور پولیس نے گزشتہ سال صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 کے تحت پرانے شہر لاہور کی ایک مسجد وزیر خان کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: