உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Emergency Landing:ہندوستان سے 12 مسافروں کو لے کر جارہے چارٹرطیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    (علامتی تصویر)

    (علامتی تصویر)

    Emergency Landing: کراچی میں لینڈنگ کے کچھ دیر بعد خصوصی پرواز نے تمام 12 مسافروں کو لے کر دوبارہ اڑان بھری۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی وجہ کیا تھی۔

    • Share this:
      کراچی:Emergency Landing: میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان سے ایک چارٹر طیارہ 12 مسافروں کو لے کر پیر کو پاکستان کے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی یہ خصوصی پرواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر اتری۔

      سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان (سی اے اے) کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بین الاقوامی چارٹر طیارہ ہندوستان سے اڑان بھرا تھا اور اس کے علاوہ اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی میں لینڈنگ کے کچھ دیر بعد خصوصی پرواز نے تمام 12 مسافروں کو لے کر دوبارہ اڑان بھری۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی وجہ کیا تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      چنئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا بینکاک کا مسافر، جانچ کی تو ملا کچھ ایسا افسران کے اڑ گئے ہوش

      یہ بھی پڑھیں:

      Taiwan: چین کی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار، تائیوان نے ہندوستان سمیت 50 ممالک.......!

      غور طلب ہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ہندوستان سے ٹیک آف کرنے والے دو طیاروں کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔ 5 جولائی کو اسپائس جیٹ کی دہلی-دبئی پرواز کا فیول انڈیکیٹر میں خرابی آگئی تھی جس کے بعد اسے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ 17 جولائی کو، انڈیگو کی شارجہ-حیدرآباد پرواز کو احتیاط کے طور پر کراچی کی طرف موڑ دیا گیا جب پائلٹس نے انجن میں خرابی محسوس کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: