یہ یوٹیوبر شیف کپڑوں کے بغیر بناتی ہے کھانا اور کماتی ہے لاکھوں روپئے

روبی ڈے کے چینل پر 464000 سے زیادہ سبسکرائبرس اور 99 ملین یعنی 9 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ویوز ہیں ۔

Oct 22, 2019 12:04 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 02:55 PM IST
یہ یوٹیوبر شیف کپڑوں کے بغیر بناتی ہے کھانا اور کماتی ہے لاکھوں روپئے

تصویر : ویڈیو فوٹیج

یوٹیوب پر صرف سلیبریٹی شیف ہی کروڑوں نہیں کما رہے ہیں بلکہ اس پلیٹ فارم پر کئی نئے کھانا بنانے والے بھی آچکے ہیں اور ہر مرتبہ ان کا کھانا ہی نہیں ہے جو ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے ، بلکہ کچن کے ساتھ ساتھ الگ الگ تجربہ کرکے بھی وہ ناظرین کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک کامیاب یوٹیوبرس میں سے روبی ڈے ہیں ۔

ان کے چینل پر 464000 سے زیادہ سبسکرائبرس اور 99 ملین یعنی 9 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ویوز ہیں ۔ ٹیکساس کی اس خاتون نے اپنے لئے ایک فین بیس تیار کرلیا ہے ۔ حال ہی میں اپ لوڈ کئے اپنے ویڈیو میں وہ کمپکن مفنس بناتی نظر آرہی ہیں ۔

اس یوٹیوبر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کھانا بنانے کے زیادہ تر ویڈیوز میں صرف اپرون ( کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والا کپڑا ) پہنے رہتی ہیں ۔ حالانکہ کئی لوگ ان کی سیکس اپیل کی وجہ سے ان کے ویڈیوز کی طرف مبذول ہوتے ہیں ، یہ بات ان کے ویڈیوز پر آئے تبصرے سے بھی پتہ چلتی ہے ۔ لیکن یوٹیوب کی سنسنی روبی کہتی ہیں کہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہے ۔ وہ زور دیتی ہیں کہ وہ مزاحیہ اور معلومات پر مبنی ویڈیوز بناتی ہیں ۔ انہوں نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ لوگوں کو کھانا بنانے کیلئے اس سے انسپائریشن ملتی ہے ۔

اس دوران ایسا بھی ہوا جب روبی کے چینل پر سیکسوئل ویڈیو اپ لوڈ ہیں ، ایسا مانتے ہوئے ان کے چینل کو یوٹیوب نے ڈیمنی ٹائز کردیا ۔ یعنی یہاں سے ان کی کمائی بند ہوگئی ۔ اس کے بعد اس خاتون نے اپنے ویڈیوز پیٹریان پیج پر پوسٹ کرکے پیسے کمانے شروع کردئے۔

Loading...

یہ ویب سائٹ فینس کو ہر ماہ ایک طے رقم ادا کرنے کیلئے پابند بناتی ہے اور اس کے بدلے میں وہ خاص ویڈیو اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں ۔ یہاں پر ہونے والی آمدنی کا پانچ فیصد یہ ویب سائٹ اپنی فیس کے طور پر کاٹ لیتی ہے اور باقی رقم یہاں موجود کریئٹرس کو دے دیتی ہے ۔ یہاں پر وہ الگ الگ فیس کے پیک بناکر اپنے فینس کو سبسکرپشن کیلئے دیتی ہے اور اس طرح وہ ہر ماہ لاکھوں روپے کما رہی ہے ۔

Loading...