உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلوریڈا میں ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ میں چار افراد ہلاک

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس گولی باری میں مشتبہ حملہ اور بھی مارا گیا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس گولی باری میں مشتبہ حملہ اور بھی مارا گیا ہے

    امریکہ میں فلوریڈا کے جیکسن ویلی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آن لائن ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران ایک مسلح شخص کے حملہ میں چار افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ میں فلوریڈا کے جیکسن ویلی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آن لائن ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران ایک مسلح شخص کے حملہ میں چار افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ فلوریڈا پولیس اور مقامی میڈیا نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ جیکسن ویلی کے پولیس افسر شیرف مائیک ولیمز نے بتایا کہ ایک مشتبہ مرد واقعہ کے مقام پر مردہ پایا گیا۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔ فلوریڈا میں گزشتہ دو برسوں میں فائرنگ کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔


      فلوریڈا کے شمال مشرق میں واقع پرانے شہر جیکسن ویلی میں تفریحی مرکز اور مارکیٹ میں اتوار کی دوپہر گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد درجنوں ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

      ایک ویب سائٹ کے مطابق شکاگو پزا ریسٹورنٹ کے اندر جی ایل ایچ ایف گیم بار میں’میڈن- 19' آن لائن گیم کے دوران فائرنگ ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اس واقعہ کے ویڈیو فوٹیج کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب فٹ بال ویڈیو گیم آن لائن جاری تھا۔ ویڈیو فوٹیج میں گولی چلنے پر کھلاڑیوں کو چیختے چلاتے دیکھا گیا۔


      ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ڈرني گزوک نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا تھا اور اس دوران اس کے انگوٹھے میں گولی لگی۔ یہ میری زندگی کا سب سے برا دن تھا، ایک سیکنڈ میں جان جا سکتی تھی‘‘۔ ’دی لاس اینجلس ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا جس میں وہ ہار گیا تھا۔ کھلاڑیوں کے پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حملہ آور نے خود کو گولی مارنے سے پہلے کئی لوگوں کو نشانہ بنایا تھا۔ رائٹر نے فوری طور پر ان واقعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔




      شیرف کے دفتر نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں کو جیکسن ویلی کے يو ایف ہیلتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں پانچ کی حالت مستحکم ہے اور ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔جیکسن میموریل اسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس اسپتال میں تین متاثرین کا علاج چل رہا ہے اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔


      فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے کہا کہ انہوں نے مقامی حکام سے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہر ممکن سرکاری وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبيو نے کہا کہ ایف بی آئی اور شراب، تمباکو، آتش گیر اسلحہ اور دھماکہ خیز مادہ بیورو مقامی حکام کے ساتھ تال میل کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور جیکسن ویلی میں حالات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
      First published: