ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب عرب ممالک کوبھی قرضے دے گا چین ، جوہری اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں بڑھایا جائے گا تعاون

چین مشرق وسطی کی عرب ریاستوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے مطابق اقتصادی شعبے میں ترقی، سلامتی و تحفظ سے جڑے متعدد مسائل کا ایک بہترین حل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 11, 2018 09:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب عرب ممالک کوبھی قرضے دے گا چین ، جوہری اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں بڑھایا جائے گا تعاون
چین کے صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو۔

بیجنگ : چین مشرق وسطی کی عرب ریاستوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے مطابق اقتصادی شعبے میں ترقی، سلامتی و تحفظ سے جڑے متعدد مسائل کا ایک بہترین حل ہے۔ یہ بات انہوں نے اکیس عرب ممالک کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔

بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے بیس ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم تنازعات کے شکار اس خطے کے اقتصادی و صنعتی شعبوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔ شی جن پنگ کے بقول اس قرضے کا تعلق جوہری اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں تعاون بڑھانے سے بھی ہے۔

First published: Jul 11, 2018 09:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading