کچھ مدد کی راہ دیکھتے رہے تو۔۔۔ کچھ کود گئے، چین کے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد حالات بے قابو، 21 جاں بحق

چین کے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد حالات بے قابو

چین کے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد حالات بے قابو

Beijing Hospital Fire: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران لوگوں کو آؤٹ ڈور ایئر کنڈیشننگ یونٹس پر بیٹھے دیکھا گیا جب کہ دیگر افراد کو رسیوں سے پکڑ کر عمارت سے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • beijing
  • Share this:
    بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ کس وجہ سے لگی ہے فی الحال اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، امدادی کارروائیاں دو گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران دارالحکومت شہر کے فینگتائی ضلع کے بیجنگ چانگ فینگ اسپتال سے 71 مریضوں کو نکالا گیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کو آؤٹ ڈور ایئر کنڈیشننگ یونٹس پر بیٹھے دیکھا گیا جب کہ دیگر افراد کو رسیوں سے پکڑ کر عمارت سے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔ آگ میں جھلسنے والوں کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ لگنے کے فوراً بعد شہر کے اعلیٰ حکام نے اسپتال کا دورہ کیا۔

    نیپال کے صدر پوڈیل کی پھر خراب ہوئی طبیعت، مہینے میں دوسری مرتبہ اسپتال میں ہوئے بھرتی

    سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی حفاظت کےلئے اقدامات، سعودی عرب اوریو اےای نے ہندوستان کی مدد کادلایا یقین

    مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بیجنگ پارٹی کے سیکرٹری ین لی نے 'حادثے کی وجہ کا جلد پتہ لگانے اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے' کا عزم کیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسپتال میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود تمام لوگوں کو نکالا گیا یا نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو ہنگامی علاج کے لیے دوسرے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہسپتال کی زیادہ تر عمارت بجلی سے محروم دکھائی دے رہی تھی، جبکہ عمارت کا بیرونی حصہ سیاہ اور جل گیا تھا۔

    چانگ فینگ اسپتال تیان مین اسکوائر کے قریب  بیجنگ کے مغربی شہری علاقے میں واقع ہے۔ اسی دوران، پیر کو چین کے مشرقی صوبہ زی جیانگ میں جنہوا شہر کی ووئی کاؤنٹی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 11 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال نومبر میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: