ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کی ہندوستان کو کھلی دھمکی- امریکہ کے ساتھ جاری تنازعہ سے دور رہو، نہیں تو برباد ہوجاو گے

چین نے ہندوستان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دخل دینے سے آپ کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ وہیں پاکستان کو واضح وارننگ میں امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

  • Share this:
چین کی ہندوستان کو کھلی دھمکی- امریکہ کے ساتھ جاری تنازعہ سے دور رہو، نہیں تو برباد ہوجاو گے
ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ علامتی تصویر

بیجنگ: چین (China) اور ہندوستان (India) کے درمیان تعقلات میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کو چین نے ہندوستان کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے چین - امریکہ تنازعہ (US-China Dispute) سے دور رہنا چاہئے۔ چین نے ہندوستان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دخل دینے سے آپ کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین اور امریکہ میں کورونا انفیکشن کے بعد سے شروع ہوا یہ تنازعہ دنیا کو ’نئے کولڈ وار’ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔


 




چینی سرکاری میڈیا ’گلوبل ٹائمس’ میں شائع ایک کالم کے مطابق چین نے کہا- کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو ہندوستانی حکومت کو س ’کولڈ وار‘ میں ایک فریق کی حمایت میں کھڑا ہونے کے لئے کہہ رہی ہیں، جس سے اس حالات کا وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ایسی طاقتیں ہندوستانی حکومت کے آفیشیل اسٹینڈ سے تعلق نہیں رکھتی ہیں اور چین کے بارے میں غلط اطلاعات اور افواہ پھیلا رہی ہیں۔ اگر واضح طور پر کہا جائے تو چین - امریکہ تنازعہ میں ہندوستان کا فائدہ بے حد کم، لیکن نقصان کافی بڑا ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ میں ثالثی کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ حالانکہ دونوں ہی ممالک نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

 



ہندوستان کی معیشت کو لگا جھٹکا

چین نے مزید کہا- آگے ایک نیا کولڈ وار شروع ہوتا ہے اور ہندوستان، امریکہ کے حق میں جانے کو طے کرتا ہے تو یہ چین اور اس کے تجارتی رشتوں کے لئے کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ہندوستان، امریکہ کا موہرا بننے کا انتخاب کرتا ہے تو ان دونوں پڑوسی ممالک کے ٹریڈ ریلیشن ختم ہوجائیں گے، جس سے ہندوستان کی معیشت جو ابھی کافی جھٹکے جھیل رہی ہے، پر کافی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس وقت معیشت کو برباد ہونے سے برا ہندوستان کے لئے کچھ نہیں ہوسکتا۔ ہم ہندوستان کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ اپنے رشتوں کے بارے میں واضح طور پر اور سنجیدگی سے سوچے اور بین الاقوامی قومیت کے جذبہ کے چکر میں پڑے۔

امت شاہ نے کہا- بات چیت جاری

دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ موجودہ سرحدی تنازعہ کو لے کر چین کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطح پربات چیت چل رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ موضوع کو جلد حل کرلیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کو واضح وارننگ میں امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے اقدامات کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا، ’ابھی سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت چل رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ موضوع حل ہو جائے گا۔

پاکستان کو واضح وارننگ میں امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ فائل فوٹو
پاکستان کو واضح وارننگ میں امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ فائل فوٹو


وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنی بین الاقوامی سرحدوں کو کمزور نہیں ہونے دے گی اور ملک کی حفاظت کے لئے سبھی اقدامات کرے گی۔ ’اس معاملے میں کسی کو بھی کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہئے’۔ سرحد پر پاکستان کی حرکتوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی ترقی پسند پالیسی نہیں اپنائی ہے، لیکن وہ اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ ’اگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے’۔
First published: Jun 01, 2020 07:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading