ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسٹاپ چھوٹا تو خاتون نے کیا ڈرائیور پر حملہ، بس ندی میں گری 13 افراد اموات

جنوبی چین میں چلتی بس میں ڈرائیور اور ایک مسافر کے بیچ لڑائی کی وجہ سے بس ندی میں گر گئی جس میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع پولیس نے ہفتہ کے روز دی۔

  • Share this:
اسٹاپ چھوٹا تو خاتون نے کیا ڈرائیور پر حملہ، بس ندی میں گری 13 افراد اموات
سی این این سے لی گئی تصویر

جنوبی چین میں چلتی بس میں ڈرائیور اور ایک مسافر کے بیچ لڑائی کی وجہ سے بس ندی میں گر گئی جس میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع پولیس نے ہفتہ کے روز دی۔

اتوار کے روز ہوئے اس حادثہ کے ویڈیو فوٹیج میں دکھ رہا ہے کہ ایک خاتون کسی چیز سے ڈرائیور کے سر پر حملہ کرتی ہے اور اسے جوابی حملہ کرنے کے کئے اکساتی ہے۔ خاتون ایک مرتبہ پھر حملہ کرتی ہے۔ اس سے ڈرائیور وہیل کو بائیں جانب گھماتا ہے اور بس سامنے کی طرف سے آرہی گاڑی سے لڑجاتی ہے۔

جنوبی چاگکانگ شہر کے یانگجی ندی پل پار کرتے وقت بس ریلینگ کو توڑ کر ندی میں گر گئی۔ پولیس نے 13 لاشوں کو ندی سے باہر نکالا ہے جب کہ دو لوگ گمشدہ ہیں۔ واضح ہو کہ بس میں 13 مسافرین تھے۔


 


 
First published: Nov 02, 2018 10:05 PM IST