آخرکار چین نے تسلیم کی سچائی! کورونا سے حالات بدتر، علاج و ادویات کی بھاری کمی
آخرکار چین نے تسلیم کی سچائی! کورونا سے حالات بدتر، علاج و ادویات کی بھاری کمی ۔ علامتی تصویر ۔ اے پی ۔
China Covid-19 Cases Surge: چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حالات کافی بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ لگاتار بڑھ رہے معاملات کی وجہ سے وہاں صحت نظام اتنا متاثر ہوگیا ہے کہ اب چین نے بھی یہ تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا وائرس کے ان حالات کے پیش نظر ادویات کی کمی ہوئی ہے ۔
بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حالات کافی بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ لگاتار بڑھ رہے معاملات کی وجہ سے وہاں صحت نظام اتنا متاثر ہوگیا ہے کہ اب چین نے بھی یہ تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا وائرس کے ان حالات کے پیش نظر ادویات کی کمی ہوئی ہے ۔ چین کے قومی صحت کمیشن میں شامل سائنسدانوں نے کہا کہ ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں بڑھتے انفیکشن کے معاملات کی وجہ سے طبی وسائل کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
این ایچ سی میں شامل سائنسدانوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین نے ایک ایسے دور کا تجربہ کیا ہے، جہاں انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ این ایچ سی کے ایک سائنسدان جیااو یاہوئی نے کہا کہ سنگین معاملات میں اضافہ جاری ہے کیونکہ کئی شہروں میں انفیکشن شباب پر ہے اور وسنت مہوتسو کے دوران لوگوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ شہروں اور دیہی علاقوں میں انفیکشن کی شرح بڑھ سکتی ہے ، جس کی وجہ سے طبی وسائل کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ چین کو فی الحال کووِڈ انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کی سنگین لہر کا سامنا ہے۔ انفیکشن سے متعلق باضابطہ معلومات کی کمی کی وجہ سے لہر کی سنگینی کا اندازہ لگا پانا مشکل ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی ان اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سبھی اشارو کے مطابق صورتحال سنگین دکھائی دیتی ہے، کیونکہ دسمبر 2019 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد چین نے پہلی مرتبہ صحت کے وسائل میں کمی کی بات کہی ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ چین میں اسپتال اور مردہ خانے بھرے ہوئے ہیں ۔
انفیکشن کی یہ موجودہ لہر دسمبر کے اوائل میں چین میں 'زیرو کووڈ پالیسی' کے تحت پابندیوں کو ہٹانے کی وجہ سے آئی ہے ۔ حالانکہ چین میں پابندیوں میں نرمی سے پہلے ہی کیسز بڑھ رہے تھے۔ اب یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیسز مزید بڑھیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔