உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لون کے بدلے نوجوانوں سے نیوڈ سیلفی مانگ رہی ہیں کمپنیاں، نہیں چکانے پر کر رہی لیک

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    چین میں نوجوانوں کو لون کے لئے بینکوں کی عجیب و غریب اور حیران کرنے والی مانگوں کو پورا کرنا پڑ رہا ہے۔

    • Share this:
      چین میں نوجوانوں کو لون کے لئے بینکوں کی عجیب و غریب اور حیران کرنے والی مانگوں کو پورا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک خبر کے مطابق یہاں پر لون دینے والی کمپنیاں اور بینک نوجوانوں کی نیوڈ سیلفی کو گروی پر رکھ رہی ہیں۔ یہ طریقہ چین میں کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور لون دینے والی زیادہ تر کمپنیاں اسے اپنا رہی ہیں ۔
      وائس آسٹریلیا کی خبر کے مطابق آن لائن لون دینے والی کمپنیوں نے اس طریقہ کو سب سے زیادہ اپنایا ہے۔ لون کی مانگ کرنے والے نوجوانوں سے وہ کہتے ہیں کہ گروی رکھنے کے لئے نیوڈ سیلفی بھیجیں۔
      خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اگر وقت پر لون نہیں چکایا جاتا ہے کہ تو یہ کمپنیاں گروی رکھی گئی نیوڈ سلفی کو ان کے خاندان اور دوستوں کے بیچ لیک کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ وہیں کمپنیاں دکئے گئے لون پر زیادہ سود لینے لگتی ہے اور پھر اس سے نیوڈ سیلفی یا ویڈیوز کی مانگ کی جاتی ہے۔ چین میں اس طرح کے لین دین کو ’نیکیڈ لون سروس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
      First published: