ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1,113 ہوئی

چین میں کورونا وائرس سے 97 مزید افراد کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر 1113 ہو گئی ہے جبکہ 44653 افراد میں یہ انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • Share this:
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1,113  ہوئی
چین میں کورونا وائرس سے 97 مزید افراد کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر 1113 ہو گئی ہے جبکہ 44653 افراد میں یہ انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے 97 مزید افراد کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر 1113 ہو گئی ہے جبکہ 44653 افراد میں یہ انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق منگل آدھی رات تک کورونا وائرس کے 3،342 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں 97 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ صوبہ ہوبئی میں 94، ہینان، ہونان اور چونگ کنگ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

کمیشن کے مطابق 11 فروری کی آدھی رات تک اسے 31 صوبوں سے اطلاع موصول ہوئی ، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 44،653 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جس سے 8204 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اب تک 1113 افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا ََ4740 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ میں 49 متعدی کے نئے معاملے درج کئے گئے ۔ یہاں ایک شخص کی اس سے موت ہوئی ہے ۔ مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 18 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ مکاؤ اور تائیوان میں ایک ایک مریض کو صیحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدِ نظر نظررکھتے ہوئے امریکہ، جاپان اورسنگاپور کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی سرکاروں نے حال میں چین کا سفر کرنے والے لوگوں کے اپنے ملک میں داخلے پر روک لگا دی ہے ۔ واضح رہے دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدنوم نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین میں اس متعدی وائرس کے پھیلنے کی جانچ کرے گی ۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا ہے

First published: Feb 12, 2020 01:04 PM IST