ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس: ہلاکتیں1360،متاثرہ مریضوں کی تعداد 59543

چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس: ہلاکتیں1360،متاثرہ مریضوں کی تعداد 59543
چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔

چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق مزید 14886 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

First published: Feb 13, 2020 11:22 AM IST