ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوئی، 14ہزار لوگ اس کی زد میں، لاپرواہی برتنے کے سلسلے میں 337افسروں کو سزا

واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

  • Share this:

چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی ہے،جبکہ تقریباً 13ہزار 983لوگ اس کی زد میں ہیں۔ چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس انفیکشن سے ہفتے کو 45لوگوں کی موت ہوگئی اور اس طرح سے چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی۔اس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد اتوار کی صبح تک 13،983پہنچ گئی،جس میں 13816مریض چین کے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2100سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ابھی تک 331لوگوں کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

چین میں ہوانگ گین سٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں لاپرواہی برتنے کے سلسلے میں 337افسروں کو سزا دی ہے۔

شہر کے میئر کیولکسن نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا،’’پہلے ہمیں کوروناوائرس کے بارےمیں معلومات نہیں تھی اور ہم اس سے نمٹنے کےلئے پوری طرح سے تیار نہیں تھے۔کچھ افسروں نے اس پر مناسب توجہ نہیں دی اور صحیح طریقےسے کام نہیں کیا۔اس وجہ سے اس انفیکشن کی روک تھام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

انتطامیہ نے مقامی لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر روک لگادی ہے۔انتظامیہ کے حکم کےمطابق ایک خاندان کے ایک شخص کو ہر دو دنوں میں ضروری سامان خریدنے کےلئے گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے،جبکہ خاندان کے باقی لوگ گھروں میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر میں سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے اب تک 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
First published: Feb 02, 2020 09:50 AM IST