ہندوستان کی آبادی 142.86 کروڑ ہوگئی ہے اور وہ چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے، لیکن چین نے اس رپورٹ کو توجہ نہیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس اب بھی 90 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا معیاری انسانی وسائل ہے جو تیز رفتار سے ترقی کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ آبادی فنڈ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق، 142.86 کروڑ آبادی کے ساتھ ہندوستان نے اس معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔
چین کی آبادی 142.57 کروڑ ہے اور یہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ کسی ملک کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کا اندازہ کرتے وقت ہمیں نہ صرف آبادی کے حجم کو دیکھنا چاہیے بلکہ اس کی آبادی کے معیار کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا، "سائز اہمیت رکھتا ہے، لیکن جو چیز زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ ٹیلنٹ کے وسائل ہیں۔ چین کی 1.4 بلین آبادی میں کام کرنے کی عمر کے لوگوں کی تعداد 900 ملین کے قریب ہے اور آبادی کا یہ حصہ اوسطاً 10.5 سال تک تعلیم حاصل کرنے والا ہے۔
مردم شماری میں بزرگوں کی تعداد بڑھنے کے معاملے پر وانگ نے کہا کہ چین نے اس تعلق سے ایک قومی پالیسی لاگو کی ہے جس میں تیسرے بچے کو جنم دینے کی پالیسی اور آبادیاتی تبدیلیوں پر دھیان دینے کے اقدامات کی حمایت کرنا شامل ہے۔ وانگ نے کہا، جیسا کہ ہمارے وزیراعظم لی کوئنگ نے کہا ہے کہ ہمارا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کم نہیں ہوا ہے اور ہمارا ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔