بحر ہند میں اپنا دبدبہ بڑھانے کی فراق میں چین!ہندوستان کی غیرموجودگی میں 19 ممالک کے ساتھ کی میٹنگ
بحر ہند میں اپنا دبدبہ بڑھانے کی فراق میں چین!ہندوستان کی غیرموجودگی میں 19 ممالک کے ساتھ کی میٹنگ
چین کے وزارت خارجہ سے جڑی تنظیم چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر کو ڈیولپمنٹ کوآپریشن پربحر ہند علاقائی فورم کی میٹنگ میں 19 ممالک نے حصہ لیا۔
چین نے اس ہفتے کی شروعات میں ہندوستنا کو چھوڑ کر جنوبی ایشیا کے سبھی ممالک سمیت بحر ہند کے علاقوں کے 19 ملکوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں ہندوستان کا مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ یہ میٹنگ منصوبہ بند سمندری علاقے اور اہم سمندری تجارتی راستے میں بیجنگ کے بڑھتے دبدبہ کا نیا اشارہ ہے۔ چین کے وزارت خارجہ سے جڑی تنظیم چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر کو ڈیولپمنٹ کوآپریشن پربحر ہند علاقائی فورم کی میٹنگ میں 19 ممالک نے حصہ لیا۔
ہندوستان کو نہیں دی گئی دعوت انڈونیشیا، پاکستان، میانمار، سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، افغانستان، ایران، عمان، جنوبی افریقہ، کینیا، موزمبیق، تنزانیہ، سیشلس، مڈغاسکر، ماریشس، جبوتی اور آسٹریلیا سمیت 19 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ یوحنان صوبے کے کنمنگ میں مشترکہ ترقی سمندری معیشت کے اصول پر مبنی ہائبرڈ ڈائریکٹ آن لائن موڈ میں منعقد ہوئی۔
چین کا بحر ہند علاقے میں اثر بڑھانے کی کوشش وسیع بحری علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو وسعت دینے کے لیے، اس فورم کا استعمال کرتے ہوئے چین نے بحر ہند کے علاقے کے ممالک کے ساتھ سمندری آفات کی روک تھام اور تخفیف تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ میٹنگ کے اختتام پر جاری کردہ CIDCA کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ضرورت مند ممالک کو ضروری مالی، مادی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چین نے صوبہ یونان کے تعاون سے چین اور بحر ہند کے خطے کے ممالک کے لیے بلیو اکانومی تھنک ٹینک نیٹ ورک کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔