ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینے پرتیارہوسکتا ہے چین، دیا یہ بیان

چین کا یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے چین کے صدرشی جنپنگ کی ملاقات کے بعد آیا ہے۔

  • Share this:
مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینے پرتیارہوسکتا ہے چین، دیا یہ بیان
جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہراورچین کے صدر شی جنپنگ۔

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکواقوام متحدہ کے ذریعہ عالمی دہشت گرد قراردینے کے موضوع پرچین نے ایک بارپھراپنا رخ واضح کیا ہے۔ چین نےکہا ہے کہ وہ اس معاملے کا مناسب حل نکالنے کوتیارہے، لیکن اس کی کوئی وقت کی حد نہیں ہے۔ چین کا یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے چین کے صدرجمہوریہ شی جنپنگ کی ملاقات کے بعد آیا ہے۔


چین نے پاکستانی تنظیم جیش محمد کے سربراہ پرپابندی لگانے کی ایک نئی تجویزپرمارچ میں روک لگا دی تھی۔ غورطلب ہے کہ 14 فروری کوجموں وکشمیرکے پلوامہ میں سی آرپی ایف کےقافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملےکی ذمہ داری جیش محمد نےلی تھی۔ اس کے بعد دہشت گرد مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن چین نے ویٹو پاورکا استعمال کرکے اسے بچالیا تھا۔


چین کےوزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نےکہا 'میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے بھروسہ ہے کہ مناسب طریقے سےاس کا حل نکلے گا'۔ وہ ان خبروں کے بارے میں پوچھےگئے سوالوں کا جواب دے رہے تھےکہ چین نےمسعود اظہرکواقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندی کمیٹی کے تحت فہرست کرنےکے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی ایک تازہ تجویزپرتکنیکی روک ہٹانے پراتفاق ظاہرکیا ہے۔ اس بارامریکہ، برطانیہ اورفرانس نےموضوع کوسیدھے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لے جاکربیجنگ پردباوبڑھا دیا ہے۔

First published: May 01, 2019 09:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading