உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China-Taiwan Conflict:چین کی ہر چال ناکام، تائیوان کی’بنکر‘اسٹریٹجی کے آگے بے بس ڈریگن

    کیا ہے ایسا تائیوان کے پاس جس کے آگے چین بھی ہے بے بس؟

    کیا ہے ایسا تائیوان کے پاس جس کے آگے چین بھی ہے بے بس؟

    China-Taiwan Conflict: گرینائٹ کے ان پہاڑوں کو کاٹ کر تائیوان نے ان کے نیچے نہ صرف اپنے جہاز کے لئے بنکر بنا رکھے ہیں بلکہ چائشان میں ان پہاڑوں کے نیچے ایک پورا فوجی شہر بسایا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Arunachal Pradesh | Jammu | Lucknow | Hyderabad
    • Share this:
      China-Taiwan Conflict: تائیوان کے مشرقی سمت واقع سمندر کی لہروں کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ ان پر جنگ کا بارود لیے کتنے جہاز تیر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس بات کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے کہ تائیوان کے اس ہوالین شہر کے کنارے پر جنگ کی کیسی تیاری چل رہی ہے۔ مگر کچھ ہی وقت بعد تصویر صاف ہوجاتی ہے جب سمندر کی لہروں کی آواز کو توڑتے ہوئے جنگی جہاز کا جیٹ انجن گرجنے لگتا ہے۔ چند سیکنڈ میں ہوالین شہر آسمان میں گرجتے جنگی جہازوں کی آواز سے لرز اٹھتا ہے۔

      دوسری جانب تائیوان اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی حرکت کو ہلکے میں نہیں لینے کا خطرہ نہیں اٹھاسکتا ہے۔ دن ہو یا رات تائیوان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے لڑاکو طیاروں کی گشت کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ بھی اینٹی شپ AGM84 ہارپورن میزائل، ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی خطرناک AIM120 AM RAAM میزائل اور AIM9 سائیڈونڈر میزائل جیسے خطرناک ہتھیار شامل ہیں۔ بھلے ہی سرحدوں کو پار کرنا چین کا روز مرہ کا روٹین ہی کیوں نہ ہو۔

      70 سالوں میں تائیوان پر قبضہ نہیں کرپایا ہے چین
      زمین کے نقشے پر صرف 36 ہزار مربع کلومیٹر کا ایک جزیرہ ہے تائیوان، مگر یہ جزیرہ دنیا کے سب سے محفوظ جزیروں مین سے ایک بھی مانا جاتا ہے۔ اس لئے نہیں کیونکہ اس کے پاس ایشیا مین سب سے بڑا F16 جنگی جہاز کا بیڑہ ہے، بکہ اس لئے کہ اس نے چین کے خطرے سے مقابلے کے لئے اپنے دفاع کے انتظام اور جوابی حملے کے ہتھیار بھی جمع کیے ہیں۔ اسی لئے تو گزشتہ 70 سالوں میں چین اپنے رقبے سے کئی گنا چھوٹے اس جزیرے پر ہتھیار کے دم پر قبضہ نہیں کرپایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Russia Ukraine Crisis:آج ہوگئے 6 مہینے،امریکہ نے کہا-فوری یوکرین چھوڑیں شہری

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan: پاکستانی گلوکار پر آفت بن کر برسی بارش، فیملی کے ساتھ سڑک پر سونے کو مجبور

      پہاڑوں کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں جہازوں کے بنکر
      ہوالین مین سمندر کنارے بنی پہاڑیوں کو دیکھ کر اس بات کا انداہزہ لگانا مشکل ہے کہ گرینائٹ کے ان پہاڑوں کو کاٹ کر تائیوان نے ان کے نیچے نہ صرف اپنے جہاز کے لئے بنکر بنا رکھے ہیں بلکہ چائشان میں ان پہاڑوں کے نیچے ایک پورا فوجی شہر بسایا گیا ہے۔ جہاں نہ صرف جہازوں کی مرمت اور ان میں لگائے جانے والے خطرناک ہتھیاروں کو رکھنے کی جگہ ہے بلکہ 200 F16 لڑاکوں طیاروں کا گھر بھی انہی پہاڑوں کو کاٹ کر بنائے گئے انڈر گراونڈ ہینگرس میں ہیں۔ ان کے نیچے کمانڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ہی مہینوں تک فوجی مہم کو چلائے رکھنے کی تیاری اور اسپتال سمیت کئی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس ایئربیس اور کمانڈ سینٹر کو 30 سال پہلے امریکہ اور تائیوان کے انجینئروں نے مل کر بنایا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: