ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کا ہندوستان کی درامدات فیس میں تخفیف کا فیصلہ

چین نے ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی کوریا اور لاؤس سے درآمدات کی فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2018 01:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین کا ہندوستان کی درامدات فیس میں تخفیف کا فیصلہ
چین کے صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو۔

بیجنگ۔ چین نے ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی کوریا اور لاؤس سے درآمدات کی فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم میں داخلہ سے پہلے 2001 میں دستخط کئے گئے ایشیا پیسیفک تجارتی معاہدے کے تحت چین کے حصے کے طور پر یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے کچھ کیمیکلز، چشموں کے پرزوں اور ٹیلی ویژن کیمروں جیسے 2،323 اقسام کے سامانوں پر درآمد ات کی فیس کم ہو جائیں گی۔


وزارت کی طرف سے شائع ایک فہرست کے مطابق چین کی کابینہ نے مذکورہ پانچ ممالک کے سویابین پر بھی فیس ہٹانے کا فیصلہ کیا جو پہلے تین فیصد تھے۔ سویابین پر لگائی گئی پانچ فیصد فیس کو بھی ہٹا لیا جائے گا۔


امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ہندوستان نے گزشتہ سال 269،275 ٹن سویابین برآمد کئے تھے۔جنوری 2017 میں چھ اےپي ٹي اے (اپٹا) ارکان کے درمیان فیس رعایت مذاکرات کے چوتھے دور کے دوران ایک نئے طریق کار کے بعد فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

First published: Jun 28, 2018 12:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading