افغانستان : کابل حملہ میں چین کے پانچ شہری زخمی، چین نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا
افغانستان : کابل حملہ میں چین کے پانچ شہری زخمی، چین نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا
کاروباری علاقہ شہر نو کے ہوٹل میں ہوئے حملے میں چین کے پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے منگل کو کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے ، اس وجہ سے چین کو افغاستان کے طالبان کے ذریعہ چلنے والی انتظامیہ کے سامنے پرزنٹیشن دینا پڑا ہے ۔
کابل : کاروباری علاقہ شہر نو کے ہوٹل میں ہوئے حملے میں چین کے پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے منگل کو کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے ، اس وجہ سے چین کو افغاستان کے طالبان کے ذریعہ چلنے والی انتظامیہ کے سامنے پرزنٹیشن دینا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سبھی چینی شہریوں اور تنظیموں کو جلد سے جلد افغانستان چھوڑ دینے کیلئے کہا ہے ۔
ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا کہ چینی شہریوں کی تلاش کرنے، انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انتظامیہ سے مسلح حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ رائٹرس کی ایک رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حملے کے دوران چینی شہریوں کی ہوٹل کے اندر صورتحال یرغمالوں جیسی تھی ۔
غور طلب ہے کہ ہوٹل کے پاس تیز دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی تھی اور اس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی تھی ۔ یہ دھماکہ پیر کو کابل کے اہم کاروباری علاقہ شہر نو میں ہوا تھا ۔
چین نے افغانستان کے ایڈمنسٹریٹرس کو رسمی طور پر منظوری نہیں دی ہے، لیکن طالبان کی حکومت آنے کے بعد بڑی تعداد مین چینی کاروباریوں نے افغانستان کا دورہ کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔