ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاپتہ انٹرپول سربراہ تفتیش کے لئے 'حراست' میں: چین

لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ هونگوئی قانون کی خلاف ورزی کے معاملہ میں زیر تفتیش 'حراست' میں ہیں: چین

  • Share this:
لاپتہ انٹرپول سربراہ تفتیش کے لئے 'حراست' میں: چین
انٹرپول کے سربراہمینگ هونگوئی

چین نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حال میں لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ هونگوئی قانون کی خلاف ورزی کے معاملہ میں زیر تفتیش 'حراست' میں ہیں۔ چین میں سرکاری ملازمین کی بدعنوانی معاملات کو دیکھنے والے قومی نگرانی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ مسٹر هونگوئی کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی کی معاملہ میں تفتیش کی جا رہی ہے. ان سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


خیال رہے مقامی میڈیا کے مطابق چین کے پبلک سیفٹی کے سیکشن میں نائب وزیر رہ چکے مسٹر هونگوئی فرانس کے لیون میں واقع انٹر پول ہیڈکوارٹر سے چین کے دورے کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔


گزشتہ 25 ستمبر کو انٹرپول ہیڈ کوارٹر سے نکلنے کے بعد مسٹر هونگوئی کا اپنے خاندان کے لوگوں سے رابطہ نہیں ہو پایا تھا۔

First published: Oct 08, 2018 10:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading